Nafsiyat

ADD

Sunday, September 11, 2022

Boys' problems, sexual abuse, problems and their solution

 لڑکوں کے مسائل،جنسی مضالطے،مسائل اور ان کا حل



بلوغت کے وقت بچوں میں بہت سی جسمانی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں مثلاََ زیِر ناف بال کا آجانا،لڑکوں کو شہوت کا زیادہ آنا اور پھر شہوت کی وجہ سے ذَکرسے لیسدار مادے(مذی) کا خارج ہونا۔جنس مُخالف کی طرف کشش محسوس کرنا، لڑکو ں کو احتلام اور لڑکیوں کو ماہواری کا خون آنا وغیرہ۔ اکثر نوجوانوں کوشک ہوتا ہے کہ یہ تبدیلیاں نارمل ہیں یا ابنارمل۔بد قسمتی سے ہمارئے نوجوانوں کو اس سلسلے میں درست معلومات نہیں ملتیں۔چنانچہ نیم حکیم اور دیواری اشتہارات کی معلومات کی وجہ سے اکثر نوجوان ان فطری جسمانی تبدیلوں کو خطرناک جنسی اور جسمانی بیماریاں سمجھ لیتے ہیں اور پھر پریشان ہو جاتے ہیں۔ اس پریشانی اور ذہنی دباؤکی وجہ سے وہ مُختلف نفسیاتی اور جسمانی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ مثلاََ یہ نوجوان عموماََ ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس مرض میں فرد شدید اداسی اور افسردگی محسوس کرتا ہے۔اس کا کسی چیز میں دل نہیں لگتا، کچھ کرنے کو دل نہیں کرتا۔ تنہائی پسند ہو جاتا ہے۔ اس کی نیند اُڑ جاتی ہے۔ بھوک ختم ہو جاتی ہے۔ وزن کم ہو جاتا ہے۔فرد کے جسم کے مُختلف حصوں میں درد ہونے لگتا ہے اور پھر اسے یقین ہو جاتا ہے کہ اسے واقعی کوئی خطرناک بیماری لگ گئی ہے۔پھر یہ نوجوان کسی نیم حکیم کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں جو اُنہیں بتاتے ہیں کہ اُن کو کوئی خطرناک قسم کی جسمانی اورجنسی بیماری لگ گئی ہے۔جس کے علاج کے لیے کافی رقم اور وقت کی ضرورت ہے۔غریب سے نوجوان بھی کسی نہ کسی طرح سے علاج کے لیے موٹی رقم پیدا کرتا ہے چاہے اسے چوری ہی کیوں نہ کرنی پڑئے۔بعض نوجوان تو علاج کے لیے ماں کے زیور تک بیچ دیتے ہیں۔یہ نیم حکیم ان نوجوانوں کو کشتے اور سٹیرائڈ وغیرہ دے دیتے ہیں جنہیں کھا کر اکثر نوجوان کسی نہ کسی مہلک بیماری میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ بہت سے شادی شُدہ جوڑوں میں انہی مغالطوں کی وجہ سے علیحدگی ہو جاتی ہے۔

عموماََ 15اور20سال کی عمر میں جنسی غدودوں کی کارکردگی کی وجہ سے نوجوان لڑکوں میں منی زیادہ بننے لگتی ہے جس کی وجہ سے نوجوانوں میں جنسی آسودگی کی شدید خواہش پیدا ہونے لگتی ہے اور مُختلف طریقوں سے اپنی جنسی آسودگی حاصل کرنے کی فکر کرتے ہیں کیونکہ ہم منی کو محفوظ نہیں کر سکتے چنانچہ اس کا اخراج ضروری ہے اور یہ اخراج ایک صحت مند عضویاتی عمل ہے۔ یہ اخراج جائز ہو سکتا ہے اور ناجائز بھی، حلال بھی اور حرام بھی۔یہ شعوری ہو سکتا ہے اور غیر شعوری(احتلام) بھی۔منی کے اخراج کے 4ذرائع ہیں۔


1۔شادی 2۔احتلام 3۔خودلذتی 4۔ زنا


ہر بالغ فرد مذکورہ چار ذرائع میں ایک آدھا ذریعہ ضرور اختیار کرتا ہے۔ مجھے کسی ایسے فرد کی تلاش ہے جو جوان ہے۔ اور جنسی آسودگی کے لیے مذکورہ چار ذرائع میں سے کوئی بھی ذریعہ اختیار نہیں کرتا۔ اگر آپ ہیں تو مجھ سے فوری رابطہ کریں آپ کا نام گنیس بک آف ورلڈ ریکارڈزمیں شامل ہو گا۔


0 comments:

Post a Comment

Note: Only a member of this blog may post a comment.